منی پور کے دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں طبی سہولتوں کی کمی اور عوام کی
مشکلات کو دور کرنے کے لئے طبی سازوسامان سے لیس ہیلی کاپٹر کے ذریعے
فلائنگ ڈسپنسری شروع کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ منی پور کی گورنر نجمہ ہپت اللہ نے یہاں
یو این آئی کو بتایا کہ اس سلسلے
میں انہوں نے وزیر اعظم کے دفتر میں زیر مملکت جتیندر سنگھ کے سامنے اپنی
سفارشات پیش کی ہیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے مرکزی وزیر جینت سنہا سے بھی اس سلسلے میں بات چیت کی ہے، جنہوں نے اس تجویز کی تائید کی ہے۔